تمپ اور شاہرگ میں پاکستانی فورسز پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تمپ اور ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورسزپر حملے اور ہلاکتوں کی اطالاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں نامعلوم افراد نے ایک پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق حملہ جمعہ کی شپ تحصیل تمپ کے علاقے تگران آباد چوکی پر ہوا ہے۔

جہاں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر مختلف ہتھیاروب سے حملہ کیا جس کی وجہ سے دور تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

جبکہ انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی جانی نقصانات اور حملے کی تفصیلات پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستان فوج کے اہلکاروں پر بم حملے کی اطلاعات ہیں۔

جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہلکاروں کو زردآلو کے مقام پرزمین میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار زرد آلو کے قریبی پوسٹ سے نکلے تھے کہ وہ دھماکے میں نشانہ بنے۔

ہرنائی اور بولان کے گردونواح میں پاکستانی فوج پراکثر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند ملسح تنظیمیں کرتی رہی ہیں۔جہاں فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

تمپ اور شاہرگ میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment