ایران جوہری ہتھیارنہ بنانیکی یقین دہانی کرائے، ڈیل کی حمایت کرینگے، سعودی عرب

0
192
فوٹو بشکریہ اے پی

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک مرتبہ پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ اگر ایران امریکا سے جوہری ڈیل میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہائی کرادیتا ہے تو سعودی عرب اس کی حمایت کو تیار ہے۔

انھوں نے منگل کے روزآسپین سکیورٹی فورم کے زیراہتمام ایک ویبی نار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم یقینی طور پر ایران کے ساتھ ڈیل کی حمایت کو تیار ہیں لیکن اس ڈیل میں اس امر کی یقین دہانی کرائی جانے چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اب یا پھر کبھی بھی حاصل نہیں کرے گا“۔

انھوں نے کہا کہ ”اس سمجھوتے میں اصل چیلنج یہی امرہے۔ہماری یہ سوچ نہیں کہ ایران ہمیشہ کے لیے الگ تھلگ رہے۔ہم ایران کا خطے میں ایک تعمیری کردار کے طور پر خیرمقدم کریں گے۔“

شہزادہ فیصل نے ویانا میں ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کے امریکا اور اس کے یورپی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو سراہا ہے۔

انھوں نے ایران کے بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اس کو خطے اور اس کی معیشت میں ایک تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔نیز وہ ملیشیاؤں کی حمایت سے بھی دستبردار ہوجائے۔“

ان کا کہنا تھا:”سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوجائے کیونکہ وہ اس کے ذریعے جوہری ہتھیاربھی تیار کرسکتا ہے۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here