ضلع کیچ: پاکستانی فوج نے جبری لاپتہ چرواہے کو دوران حراست قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری لاپتہ ہونے والے چرواہے کو فورسز نے دوران حراست قتل کرکے لاش اسپتال منتقل کردیا۔

گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک اور سنگ آباد میں پاکستانی فوج نے دوران بربریت چرواہے غلام ولد شیہی کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایااور دوران حراست قتل کرکے لاش اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ اغواء ہونے والے اللہ داد تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ کسی شخص کو فورسز نے دوران حراست قتل کیا ہو اس سے پہلے جون کے مہینے میں فورسز نے تمپ سے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جس کے بعد گہرام نادل نامی نوجوان کو دوران حراست قتل کرکے لاش اہلخانہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

پاکستانی فورسز کے بعض ذرائع یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بلوچستان سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار متعدد افراد دوران حراست تشدد سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment