بلوچستان سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں کے جبری طور پر لاپتہ 5افراد رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔
پاکستانی فوج نے بلوچستان واسیوں خاص کربلوچ لاپتہ افراد لواحقین کیلئے عید قربان کی ریلیف جاری کرتے ہوئے جبری گمشدگی کے شکار5افرادکواپنے عقوبت کانوں سے رہا کردیا ہے۔
جن میں 31 مئی 2019 کو قلات سے لاپتہ طالب علم ماجد بلوچ،تین سال سے لاپتہ محمد ملوک عرف برین بگٹی،4 مئی 2019 کو ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ جوانسال ولد گہنور بگٹی،مستونگ سے 3 سال سے لاپتہ یاسر عرفات اورتین سال سے لاپتہ لطیف سرکری بگٹی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں ہیں۔
واضع رہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے عید کے روز کوئٹہ اور کراچی میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا ہے۔تاکہ وہ اپنے جبری گمشدگی کے شکار پیاروں کی بازیابی کیلئے انٹرنیشنل میڈیا کونوٹس کر سکے۔