بلوچستان میں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ، دو رہاکردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاریہے۔

تربت سے ایک نوجوان کوجبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جبکہ خاران سے جبری گمشدگی کے شکار دوافراد رہاکردیئے گئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

جس کی شناخت عقیل ولد بشیر احمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عقیل ولد بشیر احمد کو 10 جولائی کو اس کے قریبی رشتہ داروں کے سامنے سے فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

درین اثنا دو ماہ قبل خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طورپر لاپتہ ہونے والے رسول بخش ولد نذیر احمد اور سفیان بلوچ سکنہ خاران گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment