ضلع گوادر کے علاقے تحصیل پسنی میں بلوچ مزاحمت کاروں کی جانب سے فورسز پر حملے کے بعد علاقے و گرد نواح میں زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح کلانچ کے مختلف علاقے سردشت، شادی کور، گانو، جوئی، کوڈیج میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں فورسز کو زمینی اور فضائی کمک حاصل ہے تاہم آپریشن میں کسی قسم کی گرفتاری کی تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہشب فورسز کے قافلے کو ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے سردشت میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
قافلے میں شامل ایک گاڑی بم دھماکے کی زد میں آئی جس میں سوار کیپٹن عفان مسعود سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔
بی ایل ایف ترجمان نے بیان میں کہا کہ حملے میں فورسز کی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے جس میں کیپٹن سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔