اپرکوہستان میں دھماکا، ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اپر کوہستان میں داسو جانے والی گاڑی میں دھماکے سے ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عارف کے مطابق دھماکا برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں کیمپ کے قریب ہوا، دھماکے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے۔

محمد عارف کا کہنا ہے کہہلاک ہونے والے افراد میں 2 ایف سی اہلکار اور 4 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے، زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے۔

محمد عارف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment