بلوچستان ایران بارڈر پر باڑ لگانے والے فوجی اہلکاروں پرحملہ کرکے 5ہلاک کردیئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج بروزہفتہ صبح سات بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے چکاپ میں ایران بلوچستان سرحد پر باڑ لگانے والے کمپنی کے کارندوں اور ان کی سیکورٹی پر معمور فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ اس حملے میں تعمیراتی کمپنی اور ان کی سیکورٹی کے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں پروازیں شروع کیں۔اورفوجی اہلکاراپنے ہلاک و زخمیوں کو لے جانے کیلئے جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج اور ریاستی معاونت کاروں کیخلاف اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment