سی پیک روٹ پر فوجی چوکی اور ایف ڈبلیواو کے کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ پر ایف ڈبلیو او اور پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پیر کی شام 7 بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں سی پیک روٹ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) کے کارندوں پر حملہ کیا۔ اسی دوران سرمچاروں نے تیرتیج جک میں قائم فوجی چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کی روٹ پر قابض فوجی اہلکار سڑکوں اور دوسری تعمیرات کی راستے میں تمام آبادیوں اور زرعی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقامی ٹھیکیداروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف ڈبلیو او کے شراکتی ٹھیکے لینا بند کرکے ریاستی منصوبوں سے باز آئیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment