بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی خود برد کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی خود برد کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے مطابق بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق آفیسر نے پاکستان سٹیزن کمپلینٹ پورٹل پر دستاویزات کے ساتھ چیئرمین بی ڈی اے اکبر لاشاری سمیت 6 آفیسرز پرجعلی کنٹریکٹ ملازمین کے نام پر تنخواہیں وصول کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔

بلوچستان حکومت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی دو رکنی کمیٹی نے ان الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں،کمیٹی نے نامزد افسران کو تفتیش کیلئے جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا، یہ افسران 17 جون کو بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

سی ایم آئی ٹی کے ممبران عبدالقدوس مینگل اور غلام دستگیر پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے بی ڈی اے سے دستاویزات اور ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment