کرونا خطرے کے پیش نظر کویت نے دوحا پورٹ بند کر دی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

خلیجی ریاست کویت نے ایرانی بحری جہازوں کے عملے سے کرونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ’ دوحا پورٹ’ کو بند ہرطرح کی نقل وحمل کے لیے بند کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کویتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کے عملے کے ذریعے کرونا پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر دوحا بندرگاہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ کویت پورٹس کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیخ یوسف عبداللہ الناصر الصباح نے بتایا کہ ایران سے آنے والے بحری جہاز کے عملہ کو کو چھونے سے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس سے بچنے کے لیے دوحا بندرگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کویتی عوام کی سلامتی اور حفاظت سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندش اس حقیقت کی وجہ سے ہوئی ہے کہ ایران کو کرونا کے متاثرہ ممالک میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام بحری جہازوں کی کمپنیوں اور جہاز رانی کے ایجنٹوں کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ عملے کو کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرائیں۔

بندرگاہوں پر موجود ملازمین اور جہازوں کے عملے میں کرونا سے بچنے کے لیے N59 ماسک بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

کویت کے نائب وزیرصحت نے ملک میں مزید 10 کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد کل کرونا وائرس کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment