ایران میں بلوچستان کے رہائشی کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جبکہ بلیدہ سے ایک لاپتہ ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔اور پنجگور سے مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص کی اغواکی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
ایران میں بلوچستان کے رہائشی پر فائرنگ کاواقعہ سرحدی علاقے پیشین کے مقام پر پیش آیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت ایوب سکنہ تمپ ملانٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مذکورہ شخص کو پیشین کے علاقے غریب کے مقام پر ہائی پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے اہلخانہ کء ہمراہ گھر جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایوب تمپ کا رہائشی ہے اس کے گھر پر متعدد بار پاکستان فوج کے چھاپوں کی زد میں رہ چکا ہیں اس سے تنگ آکر اس نے حال ہی میں اپنے علاقے سے نقل مکانی کرکے مغربی بلوچستان میں رہائشی اختیار کی ہوئی تھی۔
دریں اثنا بلوچستان کے ضلع کیچ سے لاپتہ ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے حبیب ولد جہانگیر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص چودہ روز پہلے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کے حوالے سے بعد میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوسکا، آج ایک راہگیر نے سلو کور میں اسکی لاش دیکھ کر پورے علاقے کو اطلاع دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص کے ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا جبکہ آج لاش برآمدگی کے بعد اس کے بیٹے نے اپنے مرحوم والد کے لاش کو شناخت کرکے لاش کو سلو بلیدہ انکے گھر پہنچایا، جہاں انکی آخری رسومات ادا کر کے انہیں سپرد خاک کیا جائیگا۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد ایک شخص کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ غریب آباد میں نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد عامر ولد داد جان کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔