جھاؤ پاکستانی فوج کی جارحیت جاری،درجنوں مال مویشی ساتھ لے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج کی جنگی جرائم عروج پر ہیں، گزشتہ روز پاکستانی فوجی اہلکارون نے کئی چرواہوں سے انکے مال مویشی لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

جھاؤ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں آئے روز پاکستانی فوجی اہلکار چرواہوں سے انکے مویشیاں چھین کر ساتھ لے جاتے ہیں،۔ با وثوق ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کچھ چرواہوں کے بھیڑ بکریاں علاقائی لوگوں کے ساتھ صلہ و مشورئے کے بعد اس شرط پر واپس کر دی ہیں کہ وہ بلوچ سرمچاروں کے نقل و حرکت کی اطلاعات قریبی آرمی کیمپس یا چوکیوں میں دیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے علاقائی چرواھوں کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جنھیں تمام سہولتوں کے ساتھ ندی گجرو اور چنال گزی میں بلوچ آزادی پسند جہد کاروں کی آمدورفت کی نشاندہی اور فورسز کو بروقت اطلاع کرنے کا ٹاسک دیا گیا ھے، ریاستی فورسز کا یہ نیا نیٹ ورک جھاؤ گجرو اور چنال گزی کے ساتھ گردونواح کے پہاڑوں میں پلان کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment