بولان میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن شدت کے ساتھ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے، علاقے میں مسلسل آپریشن کے باعث لوگ محصور ہوگئے جبکہ اشیائے خوردنوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

آمدہ اطلاعات مطابق پاکستانی فورسز بولان کے مختلف علاقوں میں بھاری تعداد میں عام آبادی کو محاصرے میں لے کر مختلف علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں۔ جن علاقوں میں آپریشن جاری ہے ان میں بزگر، چلڑی، گمبدی، غربوگ، لکھڑ اور دیگر شامل ہیں۔

آپریشن کا آغاز گذشتہ دنوں مارواڑ میں پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملے کے بعد کیا گیا۔ مذکورہ حملے میں 25 اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے گیارہ اہلکاروں کے ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے اور دو اہلکاروں کے گمشدگی کی تصدیق کی ہے۔حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پوسٹ کو قبضے میں لیکر اسلحہ اور گولہ بارود کو قبضے میں لیا گیا جبکہ 25 اہلکار حملے میں ہلاک ہوئے۔ اور جھڑپ میں تین سرمچار بھی شہید ہوئے۔

ان علاقوں میں لوگوں کے اکثریت کا ذریعہ معاش زمینداری اور گلہ بانی ہے لیکن جاری آپریشنوں کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں۔آپریشن کے پہلے روز جیٹ طیاروں نے مختلف مقامات پر بمباری کی جبکہ گن ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔آپریشن کے دوران فائرنگ اور گھروں کو جلانیکی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ تاہم آمدورفت کے راستے بند ہونے اور مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment