بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اپنی عروج پر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ
بدمعاش پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے بلوچستان کو ایک مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔ گذشتہ دو روز کے دوران، کیلکور میں دو معصوم بلوچوں، انعام پیرداد اور بشام کو قتل کیا گیا، جبری گمشدگیاں اپنی عروج پر ہیں۔ یہاں تک کہ کیچ سے 9 سالہ بچہ طلال بلوچ کو بھی نہیں بخشا گیا۔ قلات سے دو دیگر افراد بہادر اور غلام قادر اور خضدار سے یاسر کو جبری لاپتہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں بولان،قلات،جھاؤ،آواران،ضلع کیچ کے بیشتر علاقوں سمیت ضلع پنجگور میں پاکستانی فوجی آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس سے گزشتہ دس روز میں دو درجن سے زائد افراد کو حراست بعد لاپتہ کرنے کے ساتھ کئی بلوچوں کو قتل بھی کیا گیا ہے۔