ایران کے حالات خراب ہیں اور میں اسکی تباہی میں شریک نہیں بننا چاہتا، احمدی نژاد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک کے ٹوٹنے سے متعلق انتباہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے حالات خراب ہیں اور وہ ملک کی تباہی میں شریک نہیں بننا چاہتے ہیں۔

احمدی نژاد کی ترجمان نیوز ویب سائٹ ‘دولت بہار’ نے تہران کی سیکیورٹی کے ذمہ دار پاسداران انقلاب کے’ثا راللہ’ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل حس حسین نجات کے حوالے سے بتایا کہ جنرل نجات نے صدارتی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے روز انہوں نے تہران میں احمدی نژاد کے گھرپر سابق صدر سے ملاقات کی۔

جنرل نجات سابق صدر کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے بارے میں بتانے آئے تھے۔ انہوں نے سابق صدر سے تعاون، خاموشی اور گھر میں قیام پذیر رہنے پر زور دیا۔

ویب سائٹ میں احمدی نژاد کے بیانات کا حوالے سے بتایا ہے کی جب انہیں پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے ملاقات کی تو اس موقع پر احمدی نژاد نے متنبہ کیا کہ ملک کی معاشی صورتحال افسوسناک ہے۔ معاشرتی صورتحال تباہ ہونے والی ہے اور تفرقے کے لحاظ سے ثقافتی صورتحال ناقابل بیان ہے۔

اپنے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پراحمدی نژاد نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے اعلان کے بعد کے اثرو نفوذ رکھنے والے طبقے نے ملک کے کاروبار میں بڑا دھچکا لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کمزور ہے اور یہاں غدار موجود ہیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment