ضلع کیچ کی تحصیل دشت کے گاؤں کاشاپ میں ایک نوجوان ایکسپائر ڈرپ لگانے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔
نوجوان شاکر محمد عمر سکنہ کاشاپ کے پاؤں میں درد تھا جس کے لیے ان کے خاندان نے ایک مقامی ڈاکٹر کو علاج کے لیے بلایا جس نے اسے ڈرپ لگایا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔
طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے 3 گھنٹے کی مسافت پر سول ہسپتال کیچ لے جایا گیا جہاں ایک بھی ڈاکٹرڈیوٹی پر موجود نہیں تھا لواحیقن اسے پرائیوٹ ہسپتال میں لے گئے تب تک وہ فوت ہوچکے تھے۔ ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کی
ذرائع بتاتے ہیں کہ نوجوان ایکسپائر ڈرپ لگانے کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔