ضلع آواران: جھاؤ پاکستانی فوجی آپریشن جاری،تشدد سے نوجوان شدید زخمی

0
357

جھاؤ کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے فوجی آپریشن جاری ہے،پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا ہے۔

جھاؤ میں پاکستانی فوج نے نوجوان خلیل ولد عباس سکنہ نرمگی کو کوھڑو کوفوجی کیمپ میں تفتیش کے لیے طلب کیا اور تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے اس کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا اور اس کی حالت غیر ہوگئی۔تشدد کرنے کے بعد مذکورہ نوجوان کو چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے دراجکور کے علاقے میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ فوج نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک ان کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں قریبی گاؤں کے افراد گاؤں سے باہر نکلنے سے گریز کریں جس سے ایک بڑی آباد محصور ہوکر رہ گئی ہے۔

ان علاقوں میں زیادہ تر آبادی کا انحصار مویشی پالنے پر ہے جبکہ کھیتی باڑی بھی اہم ذریعہ معاش ہے پاکستانی فوج کے طرف سے لوگوں پر باہر نکلنے پر پابندی کی وجہ سے لوگ معاشی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here