بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور بی ایس او کے سابق چئیرمین،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے آواران میں ریاستی فورسز کی بربریت سے تنگ آ کر اپنی جان لینے والے نور جان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ خود کشی نہیں بلکہ قتل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ
یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ پاکستان کی نوآبادیاتی فوج نے نور جان اور اس کے بیٹوں کو اغوا کیا ، ان پر تشدد کیا اور نور جان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ان کے سامنے پیش کرے ، جس کی وجہ سے وہ موت کو گلے لگانے پر مجبور ہوگیا۔ نور جان نے ثابت کیا کہ ایک بلوچ اپنی جان قربان کرسکتا ہے لیکن اپنا وقار نہیں۔