اورماڑہ : پانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں پانی کی قلت کے خلاف خواتین سراپا احتجاج بن گئے۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اورماڑہ کے مکین بوند بوند پانی کے لیے ترس گئے ہیں، ہم پانی بحران سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

جونا لین کے رہائشی خواتین نے روڈ پر دھرنا دیکر ببلک ہیلتھ کے خلاف احتجاج کیا۔ خواتین نے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان سے پانی بحران جاری ہے جو اب شدید صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ جونا لین کے مکین بوند بوند پانی کیلیے ترس رہے ہیں لیکن کسی کے کان تک جوں نہیں رینگتی۔

واضح رہے کہ اورماڑہ میں پاکستان کی دوسری بڑی نیول بیس قائم ہے مگر مقامی لوگ ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے بلکل محروم ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment