بلوچستان کے علاقے بولان میں آج دوسرے بھی پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ دو روز سے جاری آپریشن میں زمینی فورسز کے ہمراہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بزگر، چلڑی، درگ، جالڑی میں آپریشن کی جارہی ہے۔ علاقے میں فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی فوج اتاری جارہی ہے علاوہ ازیں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں سے کیا گیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔