بولان کے کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بولان کے مختلف علاقوں میں عید کے روز پاکستان فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن میں زمینی فوج سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

فوجی آپریشن بزگر، جالڑی اور شاہرگ کے گردونواح میں کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی الصبح گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوج اتاری گئی جبکہ فوج کے گاڑیوں کے قافلوں کو بھی مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بزگر، جالڑی اور گردنواح میں آباد لوگ بنیادی طور پر مالداری سے وابسطہ ہیں۔جاری آپریشن کی وجہ سے مکمل تفصیلات کا آنا باقی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment