مظلوم بلوچ قوم اور سیکولر مسلم دنیا کے لوگوں کو عید مبار ک ہو۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مظلوم بلوچ قوم اور سیکولر مسلم دنیا کے لوگوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

میں مظلوم بلوچ قوم اور سیکولر مسلم دنیا کے لوگوں کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔ بلوچ پُر عزم ہیں، وہ آزادی کے لیے لڑنے والوں کے ساتھ مضوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں آزادی کی جدوجہد میں عظیم ساتھیوں [شہدا] کو یاد کرتا ہوں جن کے ساتھ میں اب بھی روحانی طور پر جُڑا ہوا ہوں۔

https://twitter.com/DAN__Baloch/status/1392777432885776385

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج عید منایا جا رہا ہے مگر وہیں وادی مشکے جو آزادی پسند بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا آبائی گاؤں ہے، آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے روز بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے ساتھ بڑی تعداد میں زمینی فوج آپریشن کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment