ماما نے بلوچ قومی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا، اختر ندیم بلوچ
بلوچ آزادی پسند رہنمااختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی وہب سائیٹ ٹیوٹر پر ماما بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
میں ماما بگٹی اور اسد جان کو ان کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ماما نے بلوچ قومی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس نے مکران کو ایک محاذ بنا کر شہید مامو مری کی یاد تازہ کردی۔ بلوچ کارکنوں کو اپنی صفوں میں موجود دشمنوں کے بھیجے گئے کو منافقین کو پہچاننے میں ناکام نہیں ہونا چاہئے۔
قوم پرست رہنمامیر عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے ایک ٹیوٹ میں لکھا ہے۔
شہیدکمانڈر ماما بگٹی کی پاکستان کی بلوچستان پر قبضہ کے خلاف، بلوچستان کی آزادی کے لئے قربانی اور خدمات قابل تحسین ھیں۔اللہ تعلی اسے جوار رحمت میں جگہ دے، آمین۔
بی آر اے کے ایک دھڑے کے سربراہ گلزام امام بلوچ نے سماجی رابطے کی وہب سائیٹ ٹیوٹر میں لکھا ہے کہ
جدوجہد آزادی کو شہادتوں سے کمزور نہیں کیا جائے گا۔ شہید ماما بگٹی کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔