پروفیسر عزیز بگٹی طویل عرصے سے علیل تھے۔
مرحوم کو بلوچستان کی تاریخ، جغرافیہ، تہذیب، سیاست،سماج اور ادب پر ملکہ حاصل تھا۔
انہوں نے بلوچستان کی تاریخ، جغرافیہ، تہذیب، سیاست،سماج اورزبان و ادب پراردو اور بلوچی میں کئی کتابیں تصنیف کیں۔
جن میں ”بلوچستان شخصیات کے آئینے میں“،”نودیء ُ رگام“،”بلوچی اردو بول چال“،”بلوچستان قبائلی نظام اور سیاسی کلچر“،”تاریخ بلوچستان“ اور”بلوچ مزاحتمی ادب“ سمیت دیگرکئی کتابیں ہیں۔
مرحول بلوچی اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے اکیڈمی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
مرحوم بلوچستان یونیورسٹی میں پولٹیکل سائنس کے استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ 1988 میں چیف منسٹر بلوچستان نواب محمد اکبر خان بگٹی کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔