کورونا کی انڈین قسم تشویشناک اورعالمی خطرہ ہے، ڈبلیو ایچ او

0
227

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی سب سے پہلے انڈیا میں سامنے آنے والی قسم عالمی طور پر تشویش کی باعث ہے۔

ادارے کے مطابق ابتدائی مطالعوں سے پایا گیا ہے کہ B.1.617 کہلائی جانے والی یہ قسم کورونا کی دوسری اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے پھیلتی ہے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ادارے نے بتایا ہے کہ کورونا کی یہ قسم اب 30 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل سے سامنے آنے والی کووڈ اقسام کو بھی یہی نام دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کسی وائرس کی قسم کو تب تشویش کی باعث قسم قرار دیا جاتا ہے جب وہ تیزی سے پھیلنے، شدت سے بیمار کرنے، جسم کے مدافعتی نظام سے مقابلہ کرنے یا علاج اور ویکسین کے اثر کو کم کرنے میں سے کسی ایک بھی معیار پر پوری اترتی ہو۔

کورونا کی اس قسم پر یہ جاننے کے لیے تحقیق کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ انڈیا میں وائرس کی ہلاکت خیز لہر کے لیے ذمہ دار تو نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here