مقبوضہ بلوچستان کی صورتحال آزادانہ طور پر ڈیوٹی انجام دینے والے صحافیوں کے لئے بدترین ہے، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ

دنیا کے مختلف حصوں میں میڈیا کو خطرہ لاحق ہے لیکن مقبوضہ بلوچستان ن کی صورتحال ایماندارانہ اور آزادانہ طور پر ڈیوٹی انجام دینے والے صحافیوں کے لئے بدترین ہے۔ روزنامہ آزادی کوئٹہ کے عبدالوحید رئیسانی کو حال ہی میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ نے قتل کیا۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1389191982564655106

انھوں نے یہ باتیں امریکا کے اسٹیٹ سیکریٹری انتھونی بلنکن کو مخاطب کرتے ہوئے کیں۔ انتھونی بلنکن نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے ریاست ہائے متحدہ صحافت (امریکا) کی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ نے اپنے ایک اور ٹیوٹ میں انقلابی شاعر فضل شیر کے بھائی کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ

میں پنجگور مقبوضہ بلوچستان میں خان جان اور علی کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ خان جان مشہور بلوچ محب وطن شاعر فضل شیر کا بھائی ہے۔ پاکستان آرمی، جاسوس ایجنسیاں اور ان کی کرایہ دار ملیشیا کئی دہائیوں سے بلوچ نسل کشی کر رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment