ضلع پنجگور میں کوھنیں تربت روڈ (پرانا تربت روڈ)چتکان میں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جن کی شناخت خان جان ولد شیر محمد اور علی ولد امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے جو جائین پروم کے رہنے والے ہیں۔
خان جان انقلابی شاعر فضل شیر کے بڑے بھائی ہیں۔خان جان 2017 سے لے کر رواں برس تک پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ بھی رہے تھے۔مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے مقتولوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ایرانی ساختہ زمباد گاڑی میں سوار تھے۔
تاہم اس واقع کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔