وادی مشکے پاکستانی فوج کے دو موٹر سائیکل بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان کی اطلاعات
وادی مشکے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کوہ سپیت کے ندی میں پاکستانی فوج کے قافلے کو بلوچ سرمچاروں نے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ہے،۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوجی قافلہ گجر آرمی کیمپ سے کوہ اسپیت سے جیسے ہی گزرا،کوہ اسپت ندی میں پہلے سے بچھائے ہوئے بارودی سرنگ کی زد میں دو موٹر سائیکل آئے،جن میں چار اہلکار سوار تھے،مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت فوج کے مزید دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور انکے ساتھ ایمبولینس بھی پہنچ چکے ہیں،جس سے لگتا ہے کہ اس حملے میں موٹر سائیکل سوار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہونگے۔