گوادر میں چینی کمپنی کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ، ایک ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک کا حب کہلانے والا گوادر شہر میں چینی کمپنی پر معمور سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

آمد ہ اطلاعات کے مطابق گوادرشہر میں گذشتہ رات ساڈھے بارہ بجے شمبے سماعیل وارڈکے قندیل چوک کے قریب چائنہ کمپنی کے مزدوروں کے سکیورٹی پر معمور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہاں چینی کنسٹرکشن کمپنی سے وابستہ افراد کی رہائش ہے۔اور وہ گوادر فری زون پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment