سی ٹی ڈی کا بولان میں دوران کارروائی 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

محکمہ انسدا دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بولان کے علاقے آب گم کے پہاڑوں میںدوران کارروائی کی گئی ۔جہاںکالعدم داعش اور لشکر جھنگوی کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر پہاڑوں میں موجود ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا۔

سی ٹی ڈی اے کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے تین ساتھی پہاڑوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ ایک کلاشنکوف،تین پستول، پانچ کلو بارود، ریموٹ کنٹرول، ڈیٹونیٹرز،2موٹرسائیکلیں اور دستاویزات برآمدہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں میں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان شامل ، اکرم زہری کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل اور سر کی قیمت پچاس لاکھ مقرر تھی۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق لشکر جھنگوی اور داعش سے تھا، ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment