نوجوان بلوچ شاعر کراچی سے جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی سے بلوچ نوجوان شاعر فورسز کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہوگیا۔

نوجوان کی شناخت منصور آزاد کے نام سے ہوئی ہے جسے چند روز قبل گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

لاپتہ نوجوان کے قریبی دوستوں نے منصور آزاد کے جبری طور پر گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق منصور آزاد بلوچی زبان کے شاعر ہیں جنہیں 1 اپریل کو کراچی بسم اللہ ہوٹل سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے چلا آرہا ہے جن میں کئی افراد بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment