سبی میں دوران فوجی آپریشن 2 افراد قتل ، 2 لاپتہ کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقہ لہڑی میں پاکستانی فورسز نے ایک آپریشن میں 2 افراد کو قتل اور دو کو تشدد کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

اتوار کے روز لہڑی کے علاقے میں فورسز کی بڑی تعداد نے آپریشن کے دوران فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی شناخت عبدالحمید اور عبدالحلیم کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عطاءاور ہزارو نامی دو نوجوانوں کو تشدد کے بعد فورسز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ فورسز اہلکار مال مویشی اور دیگر قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں، گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج نے دو افراد کو قتل اور دو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

مذکورہ افراد کی شناخت جندو اور ولی داد کے ناموں سے ہوئے تھے جبکہ زخمی شخص کی شناخت غلائند ولد جندو کے نام سے ہوئی تھی۔

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں اور انسانی حقوق کے ادارے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment