گوادر سے جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان 4 سال بعدبازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر سے چار سال قبل جبری گمشدگی کے شکار دو نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

دشت شولی کے رہائشی فدا احمد بلوچ اور شاہنواز بلوچ 12 اکتوبر 2017 کوجبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے۔

ان کے ہمراہ لاپتہ ایک اور نوجوان مسلم بلوچ تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔

فدا احمد و شاہنواز کے لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی جو بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی جہدو جہد کررہی ان کے مطابق لاپتہ افراد کو جس تعداد میں بازیاب کیا جارہا ہے اس سے کئی گنا زیادہ لوگوں گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔

وی بی ایم پی کا لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment