وادی مشکے /کیل کور: فوجی آپریشن جاری،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وادی مشکے میں دودن سے فوجی آپریشن جاری ہے،جبکہ آج بروز ہفتہ کیل کور کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کیل کور کے پہاڑی علاقوں میں آج تین گن شپ ہیلی کاپٹروں نے دوپہر کے وقت شیلنگ کی ہے اور اسکے بعد دس گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ بھی مذکورہ علاقوں کی جانب روانہ ہوئی ہے،تازہ اطلاعات کے مطابق آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی مشکے سے اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز سے مشکے کے علاقہ پوہان،داربند،اسپت کوہ،جانی بند سمیت دوسرے پہاڑی ندی نالوں میں زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔ان علاقوں میں کل اور آج بھی جنگی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔ تاہم ان علاقوں میں اب تک فوج کی موجودگی کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں دوسری جانب کل سے نیٹ ورک بھی جام رکھا گیا ہے۔عینی شاہدین نے ان پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کو کمانڈوز بھی اتارتے دیکھا ہے۔

مزید تفصیلات آنے بعد خبر کو آپ ڈیٹ کیا جائے گا

Share This Article
Leave a Comment