ایرانی بلوچستان کے علاقے سراوان میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کا رہائشی ہے۔
فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد سکنہ عیسیٰ پنجگور کے نام سے ہوگئی ہے۔
مذکورہ شخص کے بارے میں ذرائع بتارہے ہیں کہ وہ کچھ سال قبل ایرانی بلوچستان میں منشیات کے کیس میں گرفتار ہوا تھا اور بعدازاں پنجگور میں جیل سے فرار ہوکر ایرانی بلوچستان میں اس وقت مفرور کی زندگی گزار رہا تھا۔
تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔