کراچی بم حملے میں رینجرز کے چار اہلکار ہلاک و زخمی کیے – بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دشمن پاکستانی فورس رینجرز کو  ریموٹ کنٹرولڈ بم حملے میں نشانہ بنایا، جس سے رینجرز کا ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے جبکہ رینجرز گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
 بی ایل اے واضح کرتی ہیکہ بلوچ سرمچار کسی بھی شہر و علاقے میں دشمن ریاست پر حملوں کی صلاحیت وطاقت رکھتے ہیں۔
شکست خوردہ دشمن بلوچ سرمچاروں کے کامیاب حملوں سے حواس باختہ ہوکرغیر مسلح بلوچ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے سمیت خواتین اور کمسن بچوں کو لاپتہ کرکے تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی بحیثیت ایک قومی فوج اپنے عوام پر ہونے والے مظالم کا حساب لے گی اور دشمن پر ہمارے حملے مزیدشدت کے ساتھ جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment