سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز کے گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
بلوچ لبریشن آرمی جیئند بلوچ نے کہا کے سرمچاروں نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دشمن پاکستانی فورس رینجرز کو ریموٹ کنٹرولڈبم حملے میں نشانہ بنایا جس میں پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے
دھماکہ اورنگی ٹاون میں رینجرز کے گاڑی پر ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے ایک رینجرز اہلکار کے ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دھماکے میں رینجرز گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث رینجرز اہلکاروں کے جانی نقصانات میں اضافے کے امکان کا اظہار کیا جارہا ہے۔