پاکستان کی قومی اسمبلی و سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔

اس موقع پر حزبِ اختلاف کی جانب سے سے گورنر راج نا منظور کے نعرے لگائے گئے۔

قومی اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 232 کی شق کے تحت 11 اکتوبر 2026 کو صدر مملکت کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہنگامی حالت کے اعلان کو قومی اسمبلی منظور کرتی ہے۔

قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اکتوبر بروز جمعہ دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان کی قومی اسمبلی کے بعد پارلیمان کے ایوانِ بالا سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدی نے پیش کی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی نے تقریباً چار گھنٹے کی بحث کے بعد خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قراردار منظور کی تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article