افغانستان: گاڑی میں دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

0
200

افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباو¿ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔

اورزگان پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ آگ نے آنا فاناً پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جبکہ دولہا اور دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here