بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تنظیم سے وابستہ رکن ریاض عرف صوفی سنگر سکنہ گڈگی بالگتر اپنے علاقے میں ایک معاشرتی مسئلے میں ملوث تھا، علاقائی عوام کی شکایت پر جب مذکورہ رکن کو تنظیم کے سامنے پیش ہونے کی اطلاع دی گئی تو وہ تنظیم کے سامنے پیش ہونے کی بجائے تنظیم سے باغی ہوگیا تھا لہٰذا تنظیم نے اس کی تنظیمی رکنیت کو ختم کردی ہے۔
بیبگر بلوچ نے کہا دوسرے مسلح تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ مجرم کو اپنے تنظیم میں پناہ دینے سے گریز کریں اگر مذکورہ شخص ایک عام بلوچ کی حیثیت سے تنظیم کے سامنے پیش نہیں ہوا تو اس کے خلاف انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔