چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک بھرکے پولیس افسران کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں جھوٹی ایف آئی آرز اور غیرضروری گرفتاریاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں آئی جیزکو سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال ختم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ غیر ضروری دباو¿ کے خاتمے کے لیے پولیس میں تبادلوں کا اختیارآئی جی کے پاس ہونا چاہیے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔