مند: پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ،ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد نے پاکستان آرمی کے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ہے،پاکستان فوج کے اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مند سنگستان میں قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے خودکار اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، بیس منٹ تک جھڑپ جاری رہا جس میں پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع ہیں۔

واضح رہے اسی چیک پوسٹ پر پہلے بھی دو حملے ہوئے ہیں جسکی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھیں جبکہ اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کیا ہے

Share This Article
Leave a Comment