بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز دوپہر ڈھائی بجے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ،نوندڑہ میں تلارُک فوجی چوکی پر سرمچاروں نے ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیاکو بتایا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حواس باختہ اور شکست خوردہ فوج نے حسب معمول اس طرح کے حملوں کے بعد عام آبادی کو تشدد بنایا۔ قابض فوج نے حملے کے بعد جلونٹی گاؤں کے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔