بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے عیسیٰ کہن زنگی میں فٹبال گراؤنڈ پہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں صبیر احمد ولد نوراللہ ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔