امریکی سینیٹ سے صدر بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی بل منظور

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی سینٹ نے ڈیموکریٹس کی پیش کردہ بجٹ قرار داد کو منظور کر لیا ہے جس میں صدر جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا وائرس امدادی بل بھی شامل ہے۔

بجٹ قرارداد پر نائب صدر کاملا ہیرس نے ٹائی بریکر ووٹ ڈالا۔ ڈیموکریٹس اب اس بل کو امریکی ایوان ِ نمائندگان میں منظوری کے لئے پیش کریں گے۔

پندرہ گھنٹے کی طویل بحث اور متعدد ترامیم پر ووٹنگ کے بعد بھی قرار داد سینیٹ میں جماعتی بنیادوں پر 50 کے مقابلے میں 50 ووٹ سے برابر تھی، جس پر نائب صدر کاملا ہیرس کے ٹائی بریکر ووٹ سے بل قلیل حمایت کے ساتھ منظور ہوا۔

آخری ووٹ سے پہلے ڈیموکریٹس نے بعض معاملات جن میں کی سٹون ایکس ایل پائپ لائن اور امریکہ میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے میں سمجھوتے کی آفر کی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس نے کسی بھی قانون سازی کے دوران ٹائی بریکر ووٹ ڈالا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment