وادی مشکے میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔پاکستانی فوج نے سولیر میں متعدد گھر جلا ڈالے ہیں۔
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے سولیر میں قابض پاکستانی فوج نے فراز ولد شہید غلام قادر ساجدی کے گھر جلا ڈالے ہیں۔
واضح رہے کہ شہید غلام قادر اور ملا محمد عیسی کے نوجوان بیٹے کو تین سال قبل ایک فوجی آپریشن دوران انکے گھروں میں فوج نے بھون ڈالا تھا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق تحصیل مشکے کے زرعی علاقہ سولیر میں فوجی آپریشن درجنوں اور گھروں کو بھی لوٹ مار کے بعد جلائے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
سولیر میں ملا محمد عیسی کے خاندان کے بھی تمام گھر وں کو بھی جلائے جانے کی اطلاع ہے۔
رات گئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔