نارتھ اٹلانٹک ٹریئٹی آرگنائزیش (نیٹو) نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے میں طے پانے والی ڈیڈلائن مئی کے بعد بھی افغانستان میں غیر ملکی افواج موجود رہیں گی۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو عہدیدار نے کہا کہ ‘اپریل کے اختتام تک اتحادی افواج کا مکمل انخلا نہیں ہوگا’۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
نیٹو عہدیدار نے معاملے کی حساسیت کے باعث شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا اور امریکا کی نئی انتظامیہ پالیسی میں ردوبدل کرے گی’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘جلد بازی میں دستبرداری کا جو تاثر موجود تھا اس کو ختم کر دیا جائے گا اور ہم انخلا کی مزید مو¿ثر حکمت عملی دیکھ سکتے ہیں’۔