شمالی وزیرستان پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے لے لی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ
گزشتہ شب تحریک طالبان پاکستان کے جانباز مجاہدین نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ نیتاسی میں پاکستانی فوج کی بکتربند گاڑی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی جبکہ بکتربند میں سوار اہلکاروں کی ہلاک و زخمی ہونے کا قوی امکان ہے۔

ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل خیسور کے علاقے ترکئی میں تحریک طالبان پاکستان کے مائن ماسٹرز نے ایک فوجی گاڑی کو مائن کے ذریعے اڑا دیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام اہلکار (جن کی تعداد تقریبا 10 تھی) ہلاک و زخمی ہوگئے اور کافی دیر تک میدان میں پڑے رہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment