ضلع کیچ: پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمعہ کے روز بھی ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں بڑے میں پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے آپریشن میں پیدل فوجی دستوں سمیت گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گورکوپ کو جمعرات کے روز پاکستانی فوج نے گھیرنا شروع کیا۔
علاقے میں اس وقت بڑی تعداد میں فوجی دستے تعینات ہیں جبکہ پیدل فوجی دستوں کی مدد کے لئے علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق آمد و رفت کے راستوں پہ بھی سخت چیکنگ کی جاری ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment